بیلجیئم نے تاریخ رقم کرنے کا خواب آنکھوں میں سجا لیا

للی / فرانس: یورو 2016 کا دوسرا کوارٹر فائنل جمعے کو ویلز اور بیلجیئم کے درمیان کھیلا جائیگا، دونوں ٹیمیں نئی تاریخ رقم کرنے کیلیے بے تاب ہیں، ورلڈ نمبر 2 بیلجیئن سائیڈ نے 30 برس بعد کسی بڑے ایونٹ کے سیمی فائنل کی ٹکٹ کٹوانے کا خواب آنکھوں میں سجا لیا۔

تفصیلات کے مطابق یورو 2016 کے دوسرے کوارٹر فائنل میں تاریخ بیلجیئم اور ویلز دونوں کی ہی منتظر ہے، اس وقت بیلجیئم فیفا رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہے، اس نے آخری مرتبہ کسی بڑے ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل 1986 کے ورلڈ کپ میں کھیلا تھا، اب وہ یورو کے لاسٹ 4 میں قدم رکھنے کیلیے پُراعتماد ہے، اسی طرح ویلز بھی ورلڈ کپ 1958 کے کارنامے کو پھر سے دہرانے کا خواہاں ہو گا،اسکی ایونٹ میں اب تک کارکردگی کافی بہتر رہی ہے، گروپ بی میں ویلز نے روس کو 3-0 سے مات دی تھی جبکہ پری کوارٹر فائنل میں شمالی آئرلینڈ کی امیدیں خاک میں ملائیں، اس مقابلے میں گیراتھ بیل کے کراس پر حریف پلیئرگیراتھ میک آؤلے نے گیند اپنے ہی جال میں پھینک دی تھی۔

تبصرے بند ہیں.