عامرسوئنگ ہتھیارسے انگلینڈکا شکار کرنے کیلیے تیار

لاہور:  محمد عامر سوئنگ ہتھیار سے انگلینڈ کا شکار کرنے کیلیے تیار ہیں، پیسر کا کہنا ہے کہ ڈیوک بال اور انگلش کنڈیشنز فاسٹ بولرز کیلیے انتہائی سازگار ہوتی ہیں، ٹیسٹ سیریز میں ان کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار اداکرنے کی کوشش کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی سوشل میڈیا کو ایک ویڈیو انٹرویو میں محمد عامر نے کہاکہ دورئہ انگلینڈ کی تیاری کیلیے کاکول اکیڈمی میں بوٹ کیمپ میں بہت سخت ٹریننگ کی لیکن اس کا خاصا فائدہ ہوا، ہمیں یہی سلسلہ جاری رکھنا ہوگا، اس سے کھلاڑیوں کا فٹنس لیول بڑھے گا اور مستقبل میں انجریز کم ہوں گی،فٹنس چیک کرنے کیلیے ہر 2 ہفتے بعدٹیسٹ لینا ایک اچھا فیصلہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.