انگلینڈ نے سری لنکا کو چار وکٹ سے ہرادیا‘آسٹریلیا سیمی فائنل کی دوڑسے باہر

سڈنی:آسٹریلیا میں کھیلے جارہے ٹی20ورلڈکپ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو چاروکٹ سے شکست دیدی‘ سری لنکا نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 142 رنز کا ہدف دیا۔ سڈنی میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لنکن ٹیم نے مقررہ 20 اوورز 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز اسکور کیے۔سری لنکا کی جانب سے پتھم نسانکا نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 45 گیندوں پر 67 رنز کی اننگز کھیلی تاہم انکے علاوہ کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی دیکھانے میں ناکام رہا۔دیگر کھلاڑیوں میں کوشل مینڈس 18، دھننجایا ڈی سلوا 9، چارتھ اسالنکا 8، کپتان داسن شناکا 3، بھانوکا راجا پاکسے 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔انگلش بالرز کی جانب سے عادل رشید، سیم کرن، بین اسٹوکس، کرس ووکس اور مارک ووڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تبصرے بند ہیں.