برطانوی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کپتان جوز بٹلر نے اپنی طبیعت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں، میں نے ایسے محسوس کیا جیسے کل ورلڈکپ گیم ہو اور میں کھیل سکتا ہوں۔
انگلش کپتان کے مطابق میں تھوڑا محتاط ہوں اور آہستہ آہستہ چیزوں کو لے رہا ہوں ، ورلڈکپ سے قبل کھیلنا اچھا ہے، اگر مجھے کھیلنا پڑتا تو میں کھیل سکتا تھا لیکن ورلڈ کپ قریب ہونے کی وجہ سے احتیاط کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جوز بٹلر پنڈلی میں تکلیف کا شکار ہیں تاہم کپتان ٹیم کے ہمراہ پاکستان میں موجود ہیں، انگلینڈ کے کپتان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اب تک کوئی میچ نہیں کھیلا ہے اور ان کی جگہ معین علی قیادت کر رہے ہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان چھٹا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا، سیریز میں پاکستان کو 2-3 سے برتری حاصل ہے۔
آج پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کی کوئی کرکٹ سرگرمی شیڈول نہیں ہے، دونوں ٹیمیں ہوٹل میں آرام کریں گی۔
تبصرے بند ہیں.