آسٹریلیا کیخلاف محمد عرفان کی شرکت کے امکان کم ہو گئے

ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹ کے کوارٹر فائنل سے پہلے پاکستان کو بڑا نقصان ہونے لگا ۔ فاسٹ بولر محمد عرفان کی اسکین رپورٹ غیر تسلی بخش ہونے کے باعث شرکت کے امکان کم ہونے لگے۔

ایڈیلیڈ: ذرائع کے مطابق ران اور کولہے میں تکلیف کے باعث انجری کا شکار پاکستان کو ایک بار پھر مشکلات سے دو چار کر دیا ہے۔ دراز قد محمد عرفان کی اسکین رپورٹ موصول ہو گئی جو غیر تسلی بخش قرار دی گئی ہے۔ غیر تسلی بخش اسکین رپورٹ نے قومی فاسٹ بولر کی کوارٹر فائنل میں شرکت مشکوک کر دی ہے۔ بیس مارچ کو شیڈول آسٹریلیا کے خلاف ناک آؤٹ مرحلے کے میچ میں بھی محمد عرفان کی شرکت کے امکان کم ہو گئے۔ محمد عرفان کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران پٹھے کے کھچاؤ کی تکلیف ہوئی تھی جس کے باعث وہ آئرلینڈ کے خلاف اہم میچ میں اِن ایکشن نہیں ہو سکے۔ اب اطلاعات یہی ہیں کہ آسٹریلیا کے خلاف محمد عرفان کی عدم شرکت پر بھی احسان عادل ہی بہترین چوائس ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.