انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے سلمان اورآصف کا دل بھی مچلنے لگا

سینٹ جونز:  اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ سلمان بٹ اور محمد آصف کا دل بھی  انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلیے مچلنے لگا، دونوں نے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے کیریبیئن پریمیئرلیگ پلیئرزڈرافٹ میں شمولیت کیلیے درخواستیں بھیج دیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ میں سزا ختم ہونے کے بعد محمد عامر اب پاکستان کی نمائندگی بھی کر رہے ہیں، البتہ سلمان بٹ اور محمد آصف کی جلد واپسی کا کوئی امکان نظر نہیں آتا،  دونوں پی ایس ایل میں بھی شریک نہیں ہو سکے، اس کے باوجود انھوں نے ہمت نہیں ہاری اور اب کیریبیئن پریمیئر لیگ میں شرکت سے دوبارہ انٹرنیشنل سطح پر ایکشن میں آنے کے خواہشمند ہیں۔

تبصرے بند ہیں.