پاکستان سپر لیگ نے ماضی کے اسٹارز کو بھی یکجا کر دیا

دبئی: پاکستان سپر لیگ نے ماضی کے اسٹارز کو بھی یکجا ہونے کا موقع فراہم کردیا، ویوین رچرڈز، وسیم اکرم اور ڈین جونزاپنی ٹیموں کے کھلاڑیوں کی صلاحیتیں نکھارنے کے ساتھ یادیں بھی تازہ کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق 4فروری سے شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ کے لیے فرنچائز ٹیموں کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے شام کو 4سے ساڑھے 6بجے تک آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس سیشن میں شرکت کی، ایک دن کی تاخیر سے اسکواڈ جوائن کرنے والے کپتان شاہدآفریدی کی آمد پر اسکواڈ میں زیادہ ہی جوش و خروش دکھائی دیا۔

تبصرے بند ہیں.