پی ایس ایل میں غیر معمولی کارکردگی پلیئرز کی تقدیر بدل دے گی

لاہور: جمعرات سے شروع ہونے والی پی ایس ایل میں غیرمعمولی کارکردگی پلیئرزکی تقدیربدل دے گی، قومی کرکٹ کے’’بڑوں‘‘ نے دبئی میں سرجوڑ لیے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں مختصر فارمیٹ کا پہلا ایشیا کپ24فروری سے6مارچ تک ہوگا، بعد ازاں بھارت میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 16مارچ سے 6اپریل تک شیڈول ہے، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں شکستوں نے ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ سلیکٹرز کی تشویش بھی بڑھا دی ہے، دونوں ٹورز میں بہترین دستیاب کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈز تشکیل دینے کا دعویٰ کیا گیا لیکن فارم اور فٹنس پر اٹھنے والے سوالات نے میگا ایونٹس کی مہم کمزور رہنے کا الارم بجا دیا ہے، یواے ای کی سازگار کنڈیشنز میں بھی انگلش ٹیم کے ہاتھوں پے درپے شکستوں کے بعد یہ توقع بھی درست نہیں لگتی کہ بھارتی پچز پر گرین شرٹس بہتر کھیل کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.