انوکھی حرکتیں کرنے والے روسی صدر چڑیا گھر پہنچ گئے

ماسکو : شہرت کیلئے انوکھی حرکتیں کرنے کیلئے مشہور روسی صدر پیوٹن چڑیا گھر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے ڈولفن کو کھانا کھلایا اور دریائی گھوڑے سے ہاتھ ملایا۔ روسی صدر پیوٹین نے مشرقی علاقے میں واقع رسکی جزیرے پہنچ گئے، وہاں انہوں نے زیر تعمیر چڑیا گھر کی سیر کی۔ اس موقع پر روسی صدر ڈولفن کو کھانا کھلایا اور پھر دریائے گھوڑے سے ملنے گئے جہاں دریائی گھوڑنے ہاتھ ملا کر صدر پیوٹن کو خوش آمدید کہا۔ صدر ولادیمیر پیوٹن نے وہاں موجود دیگر جانوروں کو بھی دیکھا۔

تبصرے بند ہیں.