انسداد دہشت گردی عدالت:چودھری پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت خارج

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت خارج کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے چودھری پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران پولیس اہلکاروں پر پیٹرول بم پھینکنے کے معاملہ پر قائم دہشت گردی کے مقدمے میں درخواست عدم پیروی پر خارج کی ہے ۔چودھری پرویز الہٰی کے وکیل نے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی تھی تاہم عدالت نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی ، جج اعجاز احمد بٹر نے کہا کہ عبوری ضمانت کے لئے درخواست گزار کا عدالت میں پیش ہونا لازم ہے۔

تبصرے بند ہیں.