لندن: انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیاہے کہ اپنے دورحکومت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر پرویزمشرف کا محاسبہ کیاجائے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ایشیائی بحرالکاہل کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹرپولی ٹرسکاٹ نے ایک بیان میں کہاہے کہ یہ امرحوصلہ افزاہے کہ عدالتیںسابق فوجی سربراہ کے محاسبے کے لیے اقدام کررہی ہیںلیکن ضرورت اس امرکی ہے کہ صرف بے نظیرکیس ہی نہیںبلکہ دورحکومت کے دوران انسانی حقوق کی تمام خلاف ورزیوںپر مشرف کااحتساب کیاجائے۔ انھوںنے کہاکہ انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں کے ثبوت ایمنسٹی انٹرنیشنل کے پاس موجودہیں۔ہزاروں نہیں توسیکڑوں افرادکو ان کے دورمیں غائب کیاگیا، سیکیورٹی فورسز اورمخالف مسلح گروپوں کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف وزیوں کے محافظوں پر بھی تشدداور انھیںغائب کرنے کی شکایات شامل ہیں۔ ٹرسکاٹ نے کہاکہ پاکستان میںآج تک سیکیورٹی فورسزکے کسی افسرکے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوںپر کوئی کارروائی نہیںکی گئی۔ واضح رہے کہ 69سالہ پرویزمشرف کوانتخابات میں حصہ لینے کے لیے وطن آمدپر گرفتار کرلیا گیاتھا اوران کے خلاف بہت سے مقدمات زیرالتوا ہیں۔
تبصرے بند ہیں.