امیتابھ کی نواسی نے فلموں میں کام کرنے سے انکارکردیا

ممبئی: 

بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے بالی ووڈ میں عدم دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال ان کا فلموں میں کام کرنے کا کوئی اراداہ نہیں ہے۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں ان دنوں سپراسٹارز کے بچوں کی آمد کے چرچے ہیں جہاں سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان، سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور اور سنی دیول کے بیٹے کرن دیول فلم ’’کیدار ناتھ‘‘، ’’سائرت‘‘ اور ’’پل پل دل کے پاس‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں قدم رکھنے جارہے ہیں وہیں بالی ووڈ میں اداکارامیتابھ بچن کی خوبرونواسی نویا نویلی نندا کو فلموں سے کوئی دلچسپی نہیں۔

تبصرے بند ہیں.