امیتابھ اور ابھیشک ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہونگے

بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن اپنے بیٹے ابھیشک بچن کے ساتھ ایک بار پھر اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے ۔ زرائع کے مطابق باپ بیٹے کی آنے والی فلم کامیڈی سے بھرپور ہوگی جس میں جہاں یہ دونوں ہنسی سے لوٹ پوٹ کرتے مناظر سجائیں گے وہیں پر خوب ناچ اور گانا بھی دکھائیں گے اور دونوں بچن خوب دھما چوکڑی مچائیں گے۔فلم کے ہدایتکار نے ینگ اور اولڈ بچن سے اس سلسلے میں رابطہ بھی کرلیا ہے جب کہ اس سلسلے میں فلم کے ڈائریکٹر کو اب صرف باپ بیٹوں کی طرف سے صرف ہاں کا انتظار ہے ۔

تبصرے بند ہیں.