امن کی خراب صورتحال نے فنکاروں کو بھی خوفزدہ کردیا، سہیل اصغر

کراچی: سینئر اداکار سہیل اصغر نے کہا کہ گزشتہ چندماہ سے شہر کراچی کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے جس کی وجہ سے شہر میں ہونے والی ثقافتی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ امن امان کا مسئلہ حکومت کی اولین ترجیح ہونا چاہیے شہر میں جہاں لوگ بے خوف خطر گھروں سے نکلتے تھے اب جلد از جلد اپنے گھروں کو جانا چاہتے ہیں اب تو فنکار بھی رات گئے ریکارڈنگ سے خوف زدہ دکھائی دیتے ہیں، کراچی جو اس وقت ٹیلی ویژن انڈسٹری کا سب سے بڑا مرکز بنا ہوا اگر یہ صورتحال رہی تو اس کے بہت خراب اثرات مرتب ہوں گے صوبائی حکومت کو چاہیے کہ وہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرے اور خاص طور سے ان فنکاروں کو جو عوام کو تفریح فراہم کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔انھیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے، فنکار تو تمام تر سیاست سے بالاتر ہے انھیں ایک فنکار کی حیثت سے عزت اور احترام دیا جائے، انھوں نے کہا ملک کی معیشت کو نقصان پہنچنے سے فنکار بھی متاثر ہوتے ہیں ٹیلی ویژن انڈسٹری اس وقت کاروباری طبقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے

تبصرے بند ہیں.