امریکی ڈالر مزید 2.19 روپے پیسے سستا، اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان

انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 19 پیسے سستا ہو کر 221 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے

کاروباری روز کے آغاز سے ہی انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر 2 روپے 19 پیسے سستا ہو کر 221 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور 100 انڈیکس 151 پوائنٹس اضافے سے 41762 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.