امریکی وزیر دفاع بغداد پہنچ گئے، عراقی وزیر اعظم سے ملاقات

امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر عراق کے غیر اعلانیہ دورے پر بغداد پہنچ گئے۔ وزیر اعظم حيدر العبادی سے ملاقات میں شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف مہم پر بات چیت کی۔

 بغداد: () وزیر اعظم حیدر العبادی سے ملاقات میں وزیر دفاع کارٹر نے کہا رمادی میں پہلی بار عراق میں موجود امریکیوں سے تربیت یافتہ فوجی داعش کے خلاف لڑیں گے۔ انہوں نے کہا داعش کو شکست دینے کے لئے قابل زمینی فورسز کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا تہذیب ہمیشہ بربریت سے جیت جاتی ہے۔ داعش نے دو ماہ پہلے صوبہ انبار کے شہر رمادی پر قبضہ کیا تھا اور وزیر دفاع کارٹر قبضے کے بعد عراقی فوج پر تنقید کرتے آ رہے ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.