امریکی صدر اوبامہ اسٹون ہینج کی سیر کرنے پہنچ گئے –

باراک اوبامہ ویلز میں نیٹو کانفرنس میں شرکت کیلئے موجود ہیں ، بچوں سے بھی ملاقات کی ۔

لندن () برطانیہ میں نیٹو کانفرنس میں شرکت کے لئے ویلز میں موجود امریکی صدر براک اوباما پانچ ہزار برس پرانے اسٹون ہینج کی سیر کو پہنچ گئے ۔ پتھروں کے درمیان چلتے ہوئے صدر اوباما نے کہا یہ کتنا خوبصورت نظارہ ہے ۔ انہوں نے وہاں موجود بچوں سے ہاتھ ملایا، اندازہ ہے کہ سٹون ہینج آج سے پانچ ہزار سال پہلے موجود تھی ۔ سٹون ہینج کھڑے ہوۓ پتھروں کی شکل میں ہے جو ایک گول دائرے میں ہیں ۔ ماہرین ابھی تک طے نہیں کر پائے کہ کیا یہ عبادت گاہ ہے، قبرستان یا کوئی فلکی کیلنڈر ہے ۔ –

تبصرے بند ہیں.