یوم دفاع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی، شہدا کی قبروں ، مزار اقبال پر پھول چڑھائے گئے –

کراچی / لاہور()یوم دفاع پاکستان کے موقع پر کراچی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی ، لاہور میں گیریژن کمانڈر میجر جنرل عامرعباسی نے مزار اقبال پرپھولوں کی چادر چڑھائی۔

پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے پاک بحریہ کے کیڈٹس کی جگہ گارڈ کے فرائض سنبھالے ۔ پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے ائیر وائس مارشل عاصم ظہیر کو سلامی دی۔ائیر وائس مارشل عاصم ظہیر نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی ۔ گیریژن کمانڈر میجر جنرل عامرعباسی نے مزار اقبال پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ پشاور میں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی نے یوم دفاع کی تقریب کا افتتاح کیا ۔ رنگا رنگ تقریب میں روایتی خٹک ڈانس پیش کیا گیا ۔ تقریب میں ایئرشو ، پیراجمپنگ سمیت اور فلائنگ پاسٹ کا مظاہرہ بھی ہوا ۔ تقریب میں آپریشن ضرب عضب میں استعمال ہونے والے آلات حرب بھی نمائش کیلئے رکھے گئے ہیں ۔ کوئٹہ میں یوم دفاع کے موقع پر شہداء کی یادگار پر کمانڈر سدرن کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ سکول کے بچوں نے وطن کی محبت سے سرشار ملی نغمے پیش کئے۔ –

تبصرے بند ہیں.