Latest National, International, Sports & Business News

امریکی سفارتخارنے کی نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس کو مبارکباد

پاکستان میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بننے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان میں امریکی سفارت خانے نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔امریکی سفارت خانے کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان کے منتخب نمائندوں، اس کی ملٹری لیڈر شپ اور سول سوسائٹی کے شراکت داروں کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، گورننس اور علاقائی سکیورٹی کے معاملات پر کام کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

تبصرے بند ہیں.