اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس شروع، دہشتگردی کے واقعات پر اظہار تشویش

 نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگیا ۔ سیکریٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان اور کینیا میں دہشتگردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ صدر براک اوباما نے بھی چرچ حملے کی مذمت کی ہے ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اڑسٹھواں اجلاس ۔ادارے کے صدر۔ جان ولیم ایش ۔۔ کی سربراہی میں شروع ہوگیا۔۔ افتتاحی خطاب میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے شریک سربراہان مملکت کو خوش آمدید کہا ۔۔ اور بولے کہ شام کے مسئلے کا حل سیاسی طورپرہی نکالا جاسکتا ہے۔۔ عالمی برادری اس کے لئے کردارادا کرے۔۔ بان کی مون کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کینیا میں دہشت گردی کے واقعات پر شدید تشویش ہے ۔ امریکی صدربراک اوباما کا اپنی تقریر میں کہنا تھا کہ دنیا بھرمیں دہشت گرد معصوم لوگوں کا خون بہا رہے ہیں ۔۔ پاکستان میں چرچ دھماکے میں بہت بڑا جانی نقصان ہوا ہے ۔۔ کینیا اور پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات قابل مذمت ہیں ۔ ۔۔ جنرل اسمبلی سے صومالیہ کے وزیر اعظم اور برازیل کی صدر سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔۔ وزیر اعظم نواز شریف ستائیس ستمبر جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے ۔

تبصرے بند ہیں.