امریکا:وسطی مشرقی ریاستوں میں بگولے اور شدید بارشیں، 14 افراد ہلاک

واشنگٹن: امریکی ریاستوں اوکلاہاما اور میسوری میں بگولوں، بارشوں اورسیلاب نےتباہی مچادی جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہوا کے بگولوں اور طوفان نے سب زیادہ تباہی اوکلاہوما میں مچائی ہے، جس کے نتیجے میں مکانات کی چھتیں اڑنے، درخت گرنے اور ٹریفک حادثات جیسے واقعات میں اب تک 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 5 لاپتہ ہیں۔ حکام کی جانب سے میسوری میں بھی 3 افراد کی ہلاکت کی اطلاعت موصول ہوئی ہیں۔ طوفان سے امریکا کے دونوں ریاستیں بری طرح متاثر ہوئیں، درخت گرنے كے باعث کئی سڑکیں ٹریفک کے لئے بند ہیں جب کہ شدید طوفان نے مواصلاتی نظام كو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے تاہم امدادی ٹیموں نے بڑی تعداد میں لوگوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کردیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.