امارات؛ ملازمین کو نجی کاروبار کیلیے ایک سال کی تنخواہ اور چھٹیاں دینے کا اعلان

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات نے سرکاری ملازمین کو ذاتی کاروبار کرنے کے لیے ایک سال کی تنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کا اعلان کردیا۔امارات کی خبر ایجنسی کے مطابق حکومت نے وفاقی اداروں کے سرکاری ملازمین کو ذاتی کاروبار شروع کرنے کے لیے تنخواہ کے ساتھ ایک سال کی چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کا اطلاق جنوری 2023 سے ہوگا۔چھٹی حاصل کرنے والے ملازم کو اپنی سالانہ چھٹی اور بغیر تنخواہ چھٹی کو بھی اس میں شامل کروانے کا اختیار حاصل ہوگا۔امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی زیر صدارت اماراتی کابینہ نے رواں سال جولائی میں اس منصوبے کی منظوری دی تھی۔دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی اسکیم کے تحت سرکاری ملازم کاروبار کےلیے کوشش کرسکیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد مستقبل میں امارات کی معیشت کوفائدہ پہنچانا ہے۔

تبصرے بند ہیں.