الیکشن ہر صورت ہو کر رہیں گے: شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امید ہے عدلیہ کسی فیصلے پر پہنچنے سے پہلے مذاکرات کی کامیابی یا ناکامی کو بھی دیکھے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مذاکرات بہانہ ہے یا الیکشن کروانا ہے، اس کا فیصلہ 10 مئی تک ہو جائے گا، عدلیہ، آئین اور قانون ہر صورت میں جیتے گا، الیکشن ہر صورت ہو کر رہیں گے، 10 دن پہلے یا 10 دن بعد ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس ہفتے سپریم کورٹ سے قوم کو اہم فیصلوں کی توقع ہے، پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، قوم جاننا چاہتی ہے آئی ایم ایف سے معاہدے کا کیا بنا، جو روز آڈیو، ویڈیو کھیل رہے تھے ان کے اپنے وزیر خارجہ، وزیراعظم کی آڈیو بھی لیگ ہوگئی۔ سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بقول شاہد خاقان عباسی کے آٹے کی لائن میں 20 جانیں گئیں، حکومت نے رمضان میں 20 ارب کی دیہاڑی بھی لگائی، قوم جاننا چاہتی ہے کہ بکتر بند گاڑیاں کس کے حکم پر دروازے توڑتی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.