الیکشن کمیشن کے فیصلے کے سنجیدہ نتائج ہوسکتے ہیں:عرفان قادر

ماہرِ قانون عرفان قادر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے سنجیدہ نتائج مرتب ہو سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے سنائے گئے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران عرفان قادر نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ قوانین کو مل جل کر ٹھیک نہیں کریں گے تو نہ مستحکم حکومت بنے گی نہ ہی اپوزیشن مستحکم ہو گی۔عرفان قادر نے کہا کہ عمران خان کے لیے موقع اچھا تھا کہ اپوزیشن میں بیٹھ جاتے اور قانون سازی کر لیتے، ان کا خیال تھا کہ یہ پورے ملک پر اپنی حکومت بنالیں گے، دو تہائی اکثریت لے لیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سیاسی قیادت کے لیے لمحۂ فکریہ ہے، مشاورت کے ساتھ قوانین بنائیں، ایسے قوانین نہ ہوں جن کے تحت یہ ملک چل ہی نہ سکے۔ماہرِ قانون عرفان قادر کا یہ بھی کہنا ہے کہ یا تو سب این آر او کی طرف جائیں گے یا سب اپنا نقصان کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.