الیکشن کمیشن کی تیاریاں: کراچی میں فوج کی تعیناتی کا عمل شروع

کراچی…عام انتخابات کے لیے ایک طرف سیاسی جماعتیں اپنی مہم میں مصروف ہیں تو دوسری طرف الیکشن کمیشن بھی انتخابات کے انعقاد کی تیاریوں میں مصروف ہے ، آج کراچی میں فوج کی تعیناتی کا کام شروع ہوا جبکہ بلوچستان کے لیے چھاپے گئے بیلٹ پیپرز کوئٹہ پہنچانے کا عمل بھی شروع ہوگیا ۔عام انتخابات کے لیے سندھ اور پنجاب میں پاک فوج کی تعیناتی کا کام آج سے شروع کیا جارہاہے ، کراچی میں فوج کے دستوں کی روانگی کا عمل شروع ہوگیا ہے ، فوجی دستے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے ، الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے پاک فوج کو ئیک رسپانس فورس کے طور پر استعمال کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔دوسری طرف بلوچستان کے لیے چھاپے گئے بیلٹ پیپرز کراچی سے کوئٹہ پہنچا دیئے گئے ہیں ، یہ بیلٹ پیپرز سی ون تھرٹی کے ذریعے پہنچائے گئے ۔صوبے کیلئے بیلٹ پیپرز تین مزید جہازوں کے ذریعے کراچی سے گوادر، شمسی ائربیس اور جیکب آباد منتقل کئے جائیں گے جہاں سے بیلٹ پیپرز کو فوج ہی کی نگرانی میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اندرون بلوچستان مختلف علاقوں میں بھجوایاجائیگا۔ صوبے کے دور دراز علاقوں میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل آج سے شروع کی جارہی ہے ، صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان سید سلطان بایزید نے اندرون بلوچستان بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام فوج کے ذریعے کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.