الیکشن سے سلیکشن تک سارے اہم فیصلے رواں ماہ پنڈی میں ہونگے: شیخ رشید

سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے اجلاس اور لندن میں ہونے والی میٹنگ اہم فیصلوں کا فائنل راؤنڈ ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ الیکشن سے لے کر سلیکشن تک سارے اہم فیصلے اسی مہینے پنڈی میں ہونگے، نااہل غیر مقبول حکومت معاشی، سیاسی اور قومی سلامتی کے لئے خطرہ اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، جتنا غیرملکی دوروں پرخرچ ہوا اُتنی امداد نہیں ملی ۔سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عمران کی راولپنڈی آنے کی تاخیراہم حکمت عملی کا حصہ ہے، ایف آئی آر نہ کٹنےکا طعنہ دینے والوں کی اپنی سیاسی پتنگ کٹنےوالی ہے، قوم سڑکوں پر ہوگی یہ لندن میں نیوایئرمنا رہے ہونگے، سپریم کورٹ آخری امید ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ زرداری نوازکی خواہشیں دم توڑ جائیں گی، فضل الرحمان قل پڑھائیں گے، وطن کے لئے کفن پہننے والے ادارے ملک بچائیں گے، الیکشن کرائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.