کراچی: متحدہ قومی موٴومنٹ نے احتجاجی دھرنے منسوخ کردئیے۔ الطاف حسین نے تمام کارکنان کا اجلاس لال قلعہ گراوٴنڈ طلب کرلیا۔ میڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں ہوگی۔ابھی کراچی میں تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے ایک دوسرے کے خلاف احتجاج عروج پر پہنچے تھے کہ متحدہ قومی موٴومنٹ کے قائد الطاف حسین نے تمام زونز، سیکٹر اور ڈسٹرکٹ میں کارکنان کو ہدایت دی کہ وہ احتجاج سمیٹ لیں۔ جس کے باعث آج ایکسپوسینٹر پر ہونے والا احتجاج بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔ احتجاجی دھرنے تاحکم ثانی بند رہیں گے۔ یہی نہیں بلکہ الطاف حسین نے تمام کارکنان کو شام چھ بجے عزیزآباد لال قلعہ گراوٴنڈ میں ہنگامی اجلاس کے لیے طلب کرلیا ہے۔ اس ہنگامی اجلاس میں میڈیا کو کوریج کے لیے مدعو نہیں کیا گیا ہے۔ جبکہ اجلاس کی تفصیلات سے میڈیا کو بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.