Latest National, International, Sports & Business News

افغان سرحدی پولیس کی ہرزہ سرائی

پاکستان کو ڈیورڈ لائن سے پیچھے دکھیلنے کے لیے افغان سرحدی پولیس نے کرزئی حکومت سے بھاری گولہ بارود ، جدید اسلحہ سمیت مزید نفری مانگ لی ہے۔ افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے سرحدی پولیس کے کمانڈر بخت جمال اسحاق زئی نے پاکستان کے خلاف ایک بار پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے پاکستانی چیک پوسٹوں اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق کمانڈر اسحاق زئی کا کہنا تھا کہ ان کی کمانڈ میں دو سو پچاس نوجوانوں پر مشتمل فوجی دستے ہیں۔ جو مارٹل گولوں اور مشین گنوں سے لیس ہیں۔ تاہم ان کے مقابلے میں پاکستانی سرحدی پولیس کے پاس ناصرف بھاری مقدار میں گولہ بارود ، فوجی ٹینک سمیت جدید اسلحہ سے لیس ہزاروں فوجی دستے ہیں جن کا مقابلہ کرنا انتہائی مشکل ہے لیکن اس کے باوجود ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہم اپنے ملک کا دفاع کرینگے اور دشمن کی تنصیبات کو تباہ کردینگے ۔ یاد رہےکہ افغانستان نے کبھی بھی ‘ڈیورنڈ لائن’ نامی دونوں ملکوں کے درمیان موجود سرحد کو تسلیم نہیں کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.