افغانستان : طالبان اور سیکیورٹی فورسز میں جھڑپیں، اہلکار سمیت7ہلاک
کابل: افغانستان میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان تازہ جھڑپ اور آپریشن میں 6 طالبان ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سینئر سیکیورٹی ا ہلکار محمد اسحاق نے بتایا ہے کہ افغان پولیس اور فوج نے صوبہ بدخشاں کے ضلع وردوج میں آپریشن کلین اپ کے دوران کم از کم 6 طالبان کو ہلاک کیا ہے جبکہ جھڑپ میں ایک سکیورٹی اہلکار بھی مارا گیا ہے جبکہ دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے، طالبان نے ذبیح اللہ مجاہد نے حالیہ جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس میں سکیورٹی فورسز کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے، ادھر مشرقی افغانستان میں طالبان کے حملے میں ایک اتحادی فوجی ہلاک ہوگیا ہے ایساف کی جانب سے جاری بیان میں فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔دوسری جانب افغان صدر حامد کرزئی نے دورہ ترکمانستان کی دعوت قبول کرلی ہے اوروہ مشترکہ ریلوے منصوبے کا افتتاح کرنے کیلئے جلد ترکمانستان جائیں گے۔ دریں اثناء افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جمعہ کو کابل پر ہونے والے حملے میں حقانی اور القاعدہ کے دہشت گرد ملوث ہیں۔
تبصرے بند ہیں.