بلوچستان کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی 4.7 شدت کا زلزلہ

بلوچستان کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی 4 اعشاریہ 7 شدت کا زلزلہ سوات، ،بشام ، شانگلہ اور دیگر علاقوں میں زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ سوات، ،بشام ، شانگلہ اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی وجہ سے لوگ خوف زدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدید 4.7 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش میں 163 کلومیٹر زیر زمین تھا۔

تبصرے بند ہیں.