افریقی ممالک میں سمندری طوفان کی تباہی،700سے زائد ہلاکتں

افریقی ممالک زمبابوے،موزمبیق اورملاوی میں سمندری طوفان کی تباہی جاری ہیں۔ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ہرطرف تباہی ہی تباہی ہے،کئی گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق،براعظم افریقہ کے جنوبی ممالک میں سمندری طوفان اور سیلاب کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 700 سے تجاوز کر گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق طوفان و سیلاب سے متاثرہ سیکڑوں بے گھر افراد اب بھی امداد کے منتظر ہیں۔
طوفان ’ایڈائی‘ موزمبیق کے ساحلی شہر بیرا سے ٹکرایا تھا اور طوفان میں ہوا کی رفتار 170 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ اس حوالے سے وزیر ماحولیات سیلوز کوریا کا کہنا تھا کہ موزمبیق میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 242 سے بڑھ کر 417 ہو گئی۔دوسرے افریقی ملک زمبابوے میں بھی طوفان سے 259 افراد ہلاک ہوئے جبکہ مَلاوی میں شدید بارشوں کے بعد طوفان سے 56 ہلاکتیں ہوئیں۔تینوں ممالک میں متاثرین اپنے لواحقین کی تلاش کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹا رہے ہیں اور سیکڑوں افراد محفوظ مقام، خوراک اور پانی کی تلاش میں ہیں۔

تبصرے بند ہیں.