پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم خان سواتی نے پاک فوج کے سربراہ اور اعلیٰ فوجی افسران کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا زبان کا استعمال کیا۔اعظم سواتی کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کیلیے نازیبا زبان کا استعمال کیا گیا اور میجر جنرل فیصل نصیر کے خلاف بھی نازیبا کلمات کہے گئے۔پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر کی جانب سے فوجی افسر کا نام لیکر دھمکی دی گئی کہ میجر جنرل فیصل نصیر کو قیمت ادا کرنی پڑے گی۔سینیٹر اعظم خان سواتی کا مزید کہنا تھا میں ہر فورم پر میجر جنرل فیصل نصیر کے خلاف جاؤں گا، میں میجر جنرل فیصل نصیر کے خلاف ہر قانونی، اخلاقی فورم کا استعمال کروں گا۔
تبصرے بند ہیں.