اظہر علی کو اپنے جوہر دکھانے کا موقع دینا چاہیے: اقبال قاسم

سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم کا کہنا ہے کہ نوجوان کپتان اظہر علی کا امتحان تو ابھی شروع ہونا ہے انہیں وقت دینا چاہیے اور یہ کہ بنگلا دیش آسان حریف نہیں ۔

لاہور: () میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور چیف سلیکٹر نے کہا کہ اظہر علی کو بطور قومی کپتان کسی نے نہیں دیکھا اور پہلے ہی تنقید کا شروع کیا جانا مناسب نہیں۔ اقبال قاسم کا کہنا ہے کہ نوجوان کپتان کا امتحان تو ابھی شروع ہونا ہے اور انہیں اپنی کارکردگی کے جوہر دکھانے کا موقع دینا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بنگلا دیش اب آسان حریف نہیں ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹف مقابلہ ہو گا –

تبصرے بند ہیں.