ورلڈ کپ میں ڈسپلن کی خلاف ورزی، کھلاڑیوں پر عائد جرمانہ معاف

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ میں ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کھلاڑیوں پر عائد جرمانے معاف کر دیئے ہیں۔

کراچی: (ویب ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ 2015ء کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے کی گئی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے نتیجے میں عائد کردہ جرمانہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاف کر دیا ہے۔ دو ماہ قبل کرکٹ کے عالمی ٹورنامنٹ کے وارم میچز میں سات پاکستانی کھلاڑیوں نے سڈنی میں تاخیر سے ہوٹل پہنچ کر کرفیو کے اوقات کی خلاف ورزی کی تھی جس کے نتیجے میں مینجر اکرم چیمہ نے شاہد آفریدی، احمد شہزاد اور وہاب ریاض سمیت سات کھلاڑیوں پر تین تین سو ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منیجر اکرم چیمہ نے واضح کیا کہ کھلاڑیوں کی جانب سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کا کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا تھا۔ کھلاڑیوں کے تاخیر سے ہوٹل پہنچنے کی وجہ سے ان پر جرمانہ لگایا گیا تھا جو جنوبی افریقا سے فتح کے بعد معاف کر دیا گیا تھا۔ –

تبصرے بند ہیں.