اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں گرفتار’’انکیت چاون‘‘ کی شادی کے لئے ضمانت منظور

نئی دہلی: عدالت نے اسپاٹ فکسنگ کیس کے الزام میں گرفتار بھارتی کھلاڑی’’انکیت چاون‘‘ کی شادی کےلئے مشروط ضمانت منظورکرلی ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ شیلپا شیٹھی کی ٹیم ’’راجستھان رائلز‘‘ کے کھلاڑی انکیت چاون کی شادی گرفتاری سے قبل 2جون کوطے پاچکی تھی،انکیت نے دہلی کی عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ان کی شادی کے کارڈ بھی تقسیم ہوچکے ہیں اور اگر ان کی شادی مقررہ وقت پر نہ ہوئی تو ان کی اور لڑکی والوں کی ساکھ متاثرہو گی۔ واضح رہے کہ اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں نئی دہلی کی اسپشل پولیس نے ممبئی میں انکیت چاون کو سری سانتھ اور اجیت چنڈیلا کے ساتھ 16 مئی کو گرفتارکیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.