پی سی بی کی اسد رؤف کے معاملے سے اظہار لاتعلقی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چوہدری ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ اسد رؤف نے بھارت میں آئی پی ایل میں امپائرنگ کی ہمارا کوئی تعلق نہیں اگر آئی سی سی نے کہا کہ تو ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ آئی سی سی نیوٹرل باڈی ہے جس نے میڈیا رپورٹس پرامپائر اسد روف کے خلاف کارروائی کی۔ انہوں نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ بھارت میں ہوئی ہمیں رپورٹ صرف میڈیا سے مل رہی ہیں۔ہمارا سکیورٹی اور ویجلنس کا نظام بہتر ہوچکا ہے جو ٹیم باہر جاتی ہے اس کی کڑی نگرانی کی جاتی ہے۔ آئی پی ایل اسکینڈل کا جتنا افسوس بھارت کو ہے اتنا ہمیں بھی ہے۔ ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ اسد رؤف نے بھارت میں آئی پی ایل میں امپائرنگ کی ہمارا کوئی تعلق نہیں اگر آئی سی سی نے کہا کہ تو ان کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.