اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود میں 1 فیصد اضافہ

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 1 فیصد اضافہ کر دیا۔مرکزی بینک کے اعلامیہ کے مطابق شرح سود اضافے کے بعد 16 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔گزشتہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود 15 فیصد پر برقرار رکھی گئی تھی۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا دباؤ مسلسل اور توقعات سے زیادہ ہے، شرح سود میں ایک فیصد اضافےکا مقصد مہنگائی کو بڑھنے سے روکنا ہے۔اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق فیصلے کا مقصد مالیاتی شعبے کا استحکام بھی ہے۔دوسری جانب ملک بھر میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.48 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 30.16 فیصد تک پہنچ گئی۔ ایک ہفتے میں انیس اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ایک ہفتے میں فی درجن انڈوں کی قیمت میں 21 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا، برائلر زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 11 روپے 60 پیسے بڑھ گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 48 پیسے ، چینی کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 20 پیسے کا اضافہ ہوا، آلو، تازہ دودھ ، چاول، لہسن، بیف کی قیمیتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.