اسٹیل ملز کو نومبر تک فروخت کرنےکا منصوبہ

راچی: وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ خان جتوئی نے کہا کہ کچھ چینی کمپنیوں نے پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کے ضمن میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے اور حکومت یہ مراحل نومبر سے پہلے مکمل کر لے گی۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار انڈسٹریل الیکٹریکل و الیکٹرانک ایگزی بیشن آف پاکستان (آئی ای ای ای پی میلے) کے چھٹے ایڈیشن 2015کا ایکسپو سینٹر کراچی میں افتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے غلام مرتضیٰ جتوئی نے بتایا کہ گزشتہ ماہ پاکستان اسٹیل کا دورہ کرنے والے چینی سرمایہ کاروں نے پاکستان اسٹیل کی نج کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ پاکستان اسٹیل کی پیداوار کو بڑھاتے ہوئے بحران سے نکالا جائے۔

پاکستان اسٹیل کے صرف پلانٹ اور پلانٹ کیلیے مختص اراضی کی نجکاری کی جائیگی، پاکستان اسٹیل کی ملحقہ صنعتی زمین جس پر صنعتی پارک بھی قائم کیا گیا ہے اس زمین کو نجکاری کے منصوبے میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پورٹ قاسم پر 1ہزار ایکڑ پر اکنامک زون میں جاپانی کمپنیاں سرمایہ کاری کررہی ہیں، حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولت اور معاونت فراہم کرے گی جس میں بنیادی انفرااسٹرکچر اور صنعتی اراضی بھی شامل ہے۔

تبصرے بند ہیں.