تنخواہ دارملازمین کوانکم ٹیکس گوشوارے آن لائن جمع کرانا ہونگے

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قابل ٹیکس آمدنی رکھنے والے تمام تنخواہ دار ملازمین کے لیے الیکٹرانیکلی انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کو لازمی قرار دیدیا ہے۔

اس ضمن میں ایف بی آر نے منگل کوایس آر او نمبر 791(I)2015 جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیاکہ ٹیکس ایئر 2015 سے تمام تنخواہ دار ملازمین کو اپنے انکم ٹیکس گوشوارے الیکٹرانیکلی جمع کرانا ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تنخواہ دار ملازمین کیلیے الیکٹرانیکلی انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلیے عائد کردہ 5لاکھ روپے سالانہ اور اس سے زائد آمدنی کی شرط غیر معینہ مدت کے لیے ختم کردی گئی ہے لہٰذااب دستی جمع کرائے جانے والے انکم ٹیکس گوشوارے قبول نہیں کیے جائیں گے۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ جو تنخواہ دار انفرادی ٹیکس دہندگان الیکٹرانیکلی ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائیں گے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.