Latest National, International, Sports & Business News

اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین ون اور آئی ٹین فور کورونا کے باعث سیل

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )وفاقی دارلحکومت کے دو سیکٹرز کو کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث فوری طور پر سیل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین ون اور آئی ٹین فور کو کورونا کے باعث فوری سیل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ دونوں سیکٹرز کو کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث سیل کیا جا رہا ہے، خیال رہے کہ اس سے قبل بھارہ کہو اور شہزاد ٹاو¿ن کے علاقے بھی کورونا وائرس کے باعث سیل کیے گئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.