اسلام آباد: بارہ کہو میں نماز جمعہ کےدوران مسجد میں خودکش حملے کے لئے آنے والا دہشتگرد انتظامیہ کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ بارہ کہو کے کیانی روڈ پر واقع ایک مسجد میں نماز جمعہ ادا کی جارہی تھی کہ خودکش حملہ آور نے مسجد میں گھسنے کی کوشش کی، حفاظت پر مامور افراد کی جانب سے روکنے پر اس نے فائرنگ کی جس سے دو افراد زخمی ہوگئے، اس موقع پر اس نے خودکش جیکٹ کے ذریعے دھماکے کی کوشش کی جو نہ پھٹ سکی اور جیکٹ میں آگ لگ گئی، اسی دوران مسجد کی سیکیورٹی پر معمور افراد نے حملہ آور پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ بعد ازاں خودکش حملہ آور کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دونوں افراد کو مقامی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا جبکہ دوسرے کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے خودکش حملہ آور کی لاش تحویل میں لے کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے خودکش جیکٹ کو ناکارہ بنادیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.