اسلام آباد : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اسلام آباد واقعہ کی ملزمہ کنول کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ اسلام آباد واقعہ کیس کے ملزم سکندر کی اہلیہ کو اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سات روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے ملزمہ کے مزید 3 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ کنول اپنے شوہر کی منصوبہ بندی سے آگاہ تھی۔ واقعہ کی جڑ تک نہ پہنچنے کیلئے کنول گمراہ کن بیان دے رہی ہے۔ جس کے بعد پولیس کی جانب سے حقائق تک پہنچنے کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ پولیس کی استدعا پر عدالت نے ملزمہ کنول کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔
تبصرے بند ہیں.