عمران خان کا لاہور، کراچی ، فیصل آباد اور ملتان میں مظاہروں کا اعل

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا وزیراعظم ڈرے ہوئے ہیں اور اب گھبرا کر فیصلے کر رہے ہیں۔ نواز شریف سے کوئی ذاتی مخالفت یا جھگڑا نہیں ہے۔ تحریک انصاف کل سے لاہور، کراچی ، فیصل آباد اور ملتان میں بڑے مظاہرے کرے گی۔

اسلام آباد: () آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اسمبلیوں میں بیٹھنے والے اربوں پتی بن جاتے ہیں اور قوم کو غریب کر جاتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا اللہ تیرا شکر ہے تو نے میری قوم کو جگا دیا ہے لوگوں کا جذبہ دیکھ کر لگ رہا ہے کہ نیا پاکستان بننے جا رہا ہے اور نوجوانو آپ نے پاکستان بدل دیا ہے۔ عمران خان نے کہا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دور میں کوئی وی آئی پی نہیں تھا سب برابر تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا عزت اللہ نے دینی ہے میر شکیل الرحمان سے کیا ڈرنا ہے۔ عمران خان نے کہا نواز شریف سوچ رہا ہے کہ اگر یہ کامیاب ہو گئے تو میری کرسی اور بزنس چلا جائے گا اور اب نواز شریف گھبرا کر فیصلے کر رہا ہے۔ عمران کا یہ بھی کہنا تھا مجھے کہا گیا کہ آپ بند گلی میں چلے گئے ہیں لوگ نہ آئے تو کیا ہو گا تو میں نے انہیں جواب دیا ذرا سوچو اگر میں جیت گیا تو کیا ہو گا اور پھر نیا پاکستان بنا کر دکھاؤں گا۔ انہوں نے کہا میں پاکستان میں امیر غریب کیلئے ایک نظام تعلیم لیکر آؤں گا اور نئی یونیورسٹیاں بنائیں گے اور اسکولوں کو ٹھیک کریں گے دوسرے نمبر پر ملک کے اہسپتالوں کی حالت بہتر کروں گا۔ نواز شریف ، زرداری کا اپنا پیسہ باہر ہے وہ احتساب کیسے کر سکتے ہیں ۔ لیکن عمران خان سوئس بینکوں میں پاکستانی حکمرانوں کا جو 200 ارب ڈالر پڑا ہے انشااللہ ملک میں لا کر دکھائے گا ۔ انہوں نے کہا عدالتی نظام، تھانوں کا نظام ٹھیک کرنا اولین مقصد ہے اس لیے ہماری پارٹی کا نام تحریک انصاف ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا نئے پاکستان میں نیب آزاد ہو گی جو عمران خان کا بھی احتساب کر سکے گی۔ عمران خان نے کہا ملک میں سب سے پہلے غربت ختم کرنی ہے، چین نے سب سے پہلے چالیس کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا۔ چیلنج کرتا ہوں کہ ملک سے ٹیکس اکٹھا کر کے دکھاؤں گا اور ہم ملک میں اتنی سرمایہ کاری لائیں گے کہ نوجوانوں کو نوکریوں کیلئے باہر نہیں جانا پڑے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا نواز شریف سے کوئی ذاتی مخالفت اور جھگڑا نہیں ہے لیکن نواز شریف جب تک وزیراعظم ہے قوم مقروض ہوتی رہے گی کیونکہ نوازشریف خود منی لانڈرنگ میں ملوث ہے۔ عمران خان نے کل سے لاہور، کراچی ، فیصل آباد اور ملتان میں بڑے مظاہرے کرنے کا اعلان کر دیا اور کہتے ہیں کل شام فیصلہ کریں گے کہ اور کتنے شہروں میں مظاہرے ہوں گے۔ اس سے پہلے آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے جاری ہونے والے تصدیقی بیان سے سارا سچ عوام کے سامنے آ گیا ہے کہ آرمی چیف کو درخواست ہم نے نہیں بلکہ نواز شریف نے خود کی تھی۔ عوام سے جھوٹ بولنے پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف قوم سے معافی مانگیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے پیچھے فوج نہیں بلکہ سارا پاکستان کھڑاہے۔ میں قوم سے کئے گئے اپنے وعدوں کے مطابق سڑکوں پر نکلا، فوج کے کہنے پر نہیں نکلا تھا۔ پہلے حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس والوں کو بدنام کیا۔ اب فوج کو بدنام کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے جن ارکان اسمبلی نے ابھی تک اپنے استعفے نہیں دیے وہ آج تک اپنے استعفے جمع کر وا دیں ورنہ انھیں پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔ –

تبصرے بند ہیں.