Latest National, International, Sports & Business News

اسرائیل کی فضائی کارروائی کے دوران ایک فلسطینی شہید

اسرائیل کی فضائی کارروائی کے دوران ایک فلسطینی شہید ہو گیا، غزہ میں حکمراں تنظیم حماس کے مطابق ہلاک ہونے والے ستائیس سالہ فلسطینی کا تعلق سلفی جہادی گروپ سے تھا۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والا فلسطینی’دہشت گردی کا مرکزی کردار تھا اور حالیہ دنوں غزہ سے اسرائیلی شہر ایلات پر راکٹ حملوں میں ملوث تھا۔گزشتہ سال نومبر میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے بعد یہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کی جانے والی پہلی کارروائی ہے۔

تبصرے بند ہیں.