تل ابیب(آن لائن) اسرائیل میں کورونا وائرس سے مزید پانچ افراد ہلاک ہو گئے ۔ جس کے بعد ملک میں وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 ہو گئی ۔ غیر ملکی خبررساں اسرائیلی وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مزید پانچ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے اسرائیلی وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ملک میں وائرس سے متاثر۵ مریضوں کی تعداد 6092 ہو گئی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ 95 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
تبصرے بند ہیں.