راملہ: اسرائیلی فورسز کی مغربی کنارے میں فائرنگ سے خاتون صحافی جاں بحق ہو گئیں۔ملکی خبر ایجنسی کے مطابق الجزیرہ اور فلسطین کی وزارت صحت نے شیریں ابو اقلاح کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے خاتون صحافی کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔واقعے کی سامنے آنے والی ویڈیوز کے مطابق خاتون صحافی کے سر پر گولی ماری گئی، یہ اسرائیلی فوج کی خطے میں دہائیوں سے جاری دہشت گردانہ کارروائیوں میں اس لحاظ سے سفاکانہ اقدام ہے کہ اسرائیل صحافتی ذمہ داریاں نبھانے والوں کو بھی نشانہ بنانے سے باز نہیں آ رہا۔
تبصرے بند ہیں.