Latest National, International, Sports & Business News

اسحاق ڈار کے وزیر خزانہ بننے پر معاشی ٹیم میں اہم تبدیلیوں کا فیصلہ

اسحاق ڈار کے وزیر خزانہ بننے پر معاشی ٹیم میں اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، ایف بی آر اور وزارت خزانہ میں اہم عہدوں پر تبدیلیاں کی جائیں گی، وزیر خزانہ کے سپیشل اسسٹنٹ کو بھی تبدیل کیا جائے گا۔وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا سے بھی قلمدان واپس لیے جانے کا امکان ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق سیکرٹری وزارت خزانہ حامد یعقوب شیخ کو تبدیل کیا جائے گا جبکہ ایف بی آر میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے محصولات کی بھی تعیناتی کا امکان ہے۔معاون خصوصی برائے محصولات کیلئے ن لیگ دور کے سابقہ سینئر افسر کا نام سرفہرست ہے، وزیر خزانہ کے سپیشل اسسٹنٹ کو بھی تبدیل کرتے ہوئے قمر سرور عباسی کو دوبارہ سپیشل اسٹنٹ مقرر کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.