ارجن رام پال نے150سے زائد فلموں میں جوہر دکھائے

کراچی: بولی ووڈ فلم انڈسٹری میں ارجن رام پال کا نام ایک کامیاب ادکار کے طور پر لیا جاتا ہے۔ انھوں نے ادکار پروڈیوسر، ماڈل اور ٹی وی پروگراوں کے میزبان کی حیثت سے شہرت حاصل کی 150سے زائد فلموں میں اپنی عمدہ ادکاری کی وجہ انھیں پہچان ملی، انھوں نے ہر قسم کے کردار ادا کیے وہ بطور ولن ،ہیرو اور کامیڈین بھی کام کرچکے ہیں، سلور اسکرین پر بہت کم فنکار ایسے ہیں جو ہرقسم کا کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں انھوں نے نامور فنکاروں کی موجودگی میں اپنے آپ کو منوانا، اس دور میں شہرت حاصل کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں، 26نومبر1972کو مدہیہ پردیش بھارت مین پیدا ہونے والے ارجن نے فلم 2001میں اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز فلم’’ پیار عشق محبت‘‘ سے کیا۔ یہ فلم باکس آفس پر زیادہ کامیاب نہ ہوسکی لیکن اس فلم میں انھیں بہترین نیا ادکار تسلیم کرتے ہوئے فلم فئیر ایوارڈ دیا گیا،ارجن رام پال نے رومانٹک فلموں سے اپنے کیرئیر کی ابتدا ء کی فلم’’ آنکھیں‘‘2002میں نمائش کے لیے پش کی گئی یہ ان کی ہٹ فلم ثابت ہوئی،اسی سال ان کی فلم’’ دل ہے تمہارے لیے، ہم کو تم سے پیار ہے، ،دل کا رشتہ2003ایشوریہ رائے کے ساتھ2004ان کی فلم اسمیبھت2005 کو ان کی فلم’’ یقین‘‘ نمائش کے لیے پیش کی گئیں،اسی سال ان کی فلم ایک ’’اجنبی‘‘ ریلیز کی گئی جس میں امیتھابھ بچن کے ساتھ فلم’’ ڈرناضروری ہے‘‘ بی پاشا کے ساتھ ’’اوم شانتی اوم‘‘ دیپیکا کے ساتھ ادکاری کا مظاہرہ کیا اس فلم میں انھیں بہتری ولن پر زی سنے ایوارڈ دیا گیا، ان کی ایک اور فلم’’ فل ہاؤس‘‘ جو ایک کامیڈی فلم تھی سپر ہٹ ثابت ہوئی۔2006 میں ارجن رام پال کو فلم’’ ڈان‘‘ سے بریک تھرو ملا،اسی سا ل انھوں نے تھرل فلموں میں کام شروع کیا،ان کو فلم’’ راک اون‘‘ میں بہترین سپورٹنگ ادکار کا نیشنل فلم اور فلم فئیر ایوارڈ دیا گیا، اسی سال انھوں نے اپنا پروڈکشن ادارہ بنایا جس کے تحت جس کے تحت انھوں نے فلم ’آی سی یو‘‘ بنائی،انھوں نے فلم ’’آنکھیں‘‘ میں امیتابھ اکشے کمار، ششمیتا سین اور پریش راول ، فلم’’ وعدہ‘‘ میں امیشا پٹیل اور زاہد خان کے ساتھ ، وکرم بھٹ کی فلم’’ اعلان‘‘ میں ادکاری کا مظاہرہ کیا، جب کہ فلم’’ دل ہے تمہارے میں‘‘ ریکھا، پریتی زنٹا اور ماہیما چوہدری کے ساتھ کام کیا،’’تہذیب‘‘ میں ان کے ساتھ ارمیلا نے کام کیا یہ قابل ذکر فلم تھی ارجن رام پال نے2007 میں،اوم شانتی اوم میں 2008راج ہنس کی فلم ’’راک اون‘‘2010میں ’’راون‘‘ 2011میں ’’چکر ویو‘‘ میں کام کیا۔ انھوں نے کرن جوہر کی فلم’’ وی آر فیملی‘‘ میں کاجول اور کرینہ کے ساتھ ادکاری کی’’ ہیروئن‘‘ میں کرینہ کپور کے ساتھ کام کیا ان کی فلم ’’عجب غضب لو‘‘ میں جو ایک کامیڈی فلم تھی ناکام ثابت ہوئی،2013میں ارجن کی ایک اور فلم ’’انکار‘‘ بھی ناکام ثابت ہوئی،انھوں نے ڈانس ریلٹی شو’’ نچ بلئیے‘‘ میں فرح خان اور کرشمہ کپور کے ساتھ بطور جج فرائض انجام دیے، انھوں نے ابسرا ایوارڈ کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دیے، ارجن رام پال نے سابق مس انڈیا اور سپر ماڈل مہر جیسا سے شادی کرلی ان کی شادی1998میں ہوئی، ان کی دو بیٹیاں ہیں وہ ان دنوں بھی بولی ووڈ کے سپر اسٹارز میں شامل ہیں اور متعدد فلموں میں ادکاری کررہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.