’’ارتھ 2‘‘اور’’رنگریزا‘‘میں آج کانٹے دارمقابلہ

لاہور: 

پاکستان فلم انڈسٹری کی سپورٹ کیلیے بنائی جانیوالی دوفلموں میں آج کانٹے دارمقابلہ شروع ہوگا۔

فلم ’ارتھ ٹو‘ کی کاسٹ میں ورسٹائل اداکارشان، حمائمہ ملک، محب مرزا اور عظمیٰ حسن شامل ہیں، جبکہ ’’رنگریزا‘‘ میں اداکارہ عروہ حسین، غنا علی اور دیگر شامل ہیں۔ دونوں فلموں کے فنکارگزشتہ ایک ماہ سے بھرپور تشہیری مہم چلا رہے تھے اوراس دوران انھوں نے لاہور، کراچی، اسلام آباد کے علاوہ دیگرمقامات کے مختلف اسکول، کالج، شاپنگ مال اور نجی چینلزکے پروگراموں میں بھی شرکت کرتے ہوئے اپنی فلموں کو پروموٹ کیا۔ اس حوالے سے اداکارہ حمائمہ نے کوبتایاکہ یہ بہت خوش آئند بات ہے کہ اب ہمارے ملک میں بننے والی فلموں کا جہاں معیاراچھا ہوا ہے، وہیں ان کی تشہیر کیلیے بھی باقاعدہ بجٹ رکھا جا رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.