ارباز خان ملائکہ اروڑہ کے بعد کس کوبنائیں گے اپنی دلہن ؟

بھارتیاداکارارباز خان نےکہا ہے کہ شادی سے ان کا بھروسہ نہیں اٹھا ہے

ممکن ہے میں دوبارہ شادی کروں گا۔ دیکھتے ہیں کب صحیح موقع، شخص اور حالات بنتے ہیں۔ لیکن میں گزشتہ تجربات سے بالکل بھی مایوس نہیں ہوں اور نہ ہی کوئی کڑواہٹ ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دوسروں کو بھی شادی کرنے کی صلاح دی۔ انہوں نے کہا۔ ‘میں دوسروں کو بھی شادی کی صلاح ضرور دوں گا کیونکہ یہ ہزاروں سالوں سے چلتا آرہا ہے۔ یہ کچھ اس طرح ہے جیسے کہ آپ جانتے ہیں کہ ایک دن آپ مر جائیں گے تو آپ جینا تو نہیں چھوڑ دیں گے۔ بیشک وقت بدل رہاہے، پرانے وقت میں بھی ایسا ہوتا تھا کہ لوگ شادی نہیں کرتے تھے۔ وہ ان دنوں ماڈل جیورجیا اینڈریانی کے ساتھ دیکھے جا رہے ہیں اور لوگوں کا یہی کہنا ہے کہ ارباز خان اسی سے شادی کر رہے ہیں

تبصرے بند ہیں.